Ads

عدالتیں جوبھی فیصلہ کریں قبول کریں گے، حنیف عباسی

عدالتیں جوبھی فیصلہ کریں قبول کریں گے، حنیف عباسی

 راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ عدالتیں جوبھی فیصلہ کریں قبول کریں گے۔

ایفی ڈرین کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے راولپنڈی میں اپنی رہائش گاہ پہنچنے کے بعد کارکنوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں کہ کڑے امتحان میں سرخرو ہوا، قید کے 9 ماہ اڈیالہ ، اٹک اور کیمپ جیل میں گزارے، ہم اپنی عدالتوں پر مکمل اعتماد کرتے ہیں، ہمیں سزا دیں یا جزا،عدالتوں کے تمام فیصلے سر تسلیم خم کرتے ہیں ، اللہ نے موقع دیا تو ان ہی میدانوں میں دوبارہ سیاست کریں گے، لوگوں کی خدمت کریں گے، راولپنڈی کو پھر سے صاف ستھرا ترقی یافتہ شہر بنائیں گے، راولپنڈی میں شرافت اور دیانتداری کی سیاست کو فروغ دیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمرقید کے حوالے سے کچھ نہیں کہوں گا، یہ عدالتی فیصلہ تھا، ہم نے عدالتی فیصلے کو تسلیم کیا اور ہنسی خوشی جیل کے دروازے سے اندر چلے گے، میرا جینا مرنا ان جیلوں اور عدالتوں میں ہے، عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہنسی خوشی جیل چلا گیا، ہائی کورٹ نے حق اور سچ کا فیصلہ کیا اور 9 مہینے بعد رہائی ملی۔

The post عدالتیں جوبھی فیصلہ کریں قبول کریں گے، حنیف عباسی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Ix0608

via Blogger http://bit.ly/2G9WLRI
April 14, 2019 at 12:30AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment