Ads

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی کابینہ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی کابینہ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

 اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی کابینہ کے رائے تقسیم ہوگئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پٹرول کی قیمتوں پر تفصیلی بحث کی گئی۔ وزراء کی اکثریت نے قیمتوں میں مزید اضافہ کو پریشان کن قرار دیا تاہم چند وزرا نے قیمتوں میں اضافے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سارا بوجھ حکومت نہیں اٹھا سکتی۔ رائے منقسم ہونے کے باعث اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم پر چھوڑ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے 37 پیسے اضافے کا امکان

کابینہ اجلاس میں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے دورمیں ارسال کی گئی دونوں سمریاں واپس لے لی گئیں جن میں پریس کونسل کے چیئرمین و ارکان کی تعیناتی اور ڈی جی ریڈیو کی تقرری کی سمری شامل تھی۔

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وزارت پیٹرولیم کو سمری ارسال کردی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 37 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

 

The post پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی کابینہ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2USlU8I

via Blogger http://bit.ly/2DDAtHC
April 30, 2019 at 04:23AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment