Ads

وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس، کابینہ ارکان اور پارٹی رہنماؤں کی شرکت

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اہم اجلاس ہوا ہے جس میں وزرا، مشیران، معاونین خصوصی، ترجمان اور اہم ترین پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ میں رد و بدل کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں اہم اجلاس ہوا ہے جس میں وفاقی وزرا و وزرائے مملکت، وزیر اعظم کے ترجمان، مشیران اور معاونین کے علاوہ اہم ترین پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی ہے۔

اجلاس میں پرویز خٹک، جہانگیر ترین، فردوس عاشق اعوان، شیخ رشید احمد، فیصل واوڈا، عمر ایوب، عبدالرزاق داؤد، حماد اظہر، عثمان ڈار، فیصل جاوید، کنول شوزب اور دیگر شریک تھے۔ فواد چوہدری، غلام سرور خان اور شہریار آفریدی نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

اجلاس میں موجودہ ملکی صورت حال اور پارٹی بیانیے پر تفصیلی غور کیا گیا ہے۔  اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس کے شرکا کو سیاسی  اور معاشی صورت حال میں وفاقی کابینہ میں تبدیلی اور پارٹی کےلائحہ عمل سے متعلق آگاہ کیا۔

The post وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس، کابینہ ارکان اور پارٹی رہنماؤں کی شرکت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2ULPkKt
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment