Ads

ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کا اعلان

لاہور: آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوشن کمپنی نے ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے اعلان کیا کہ ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کی جارہی ہے جس کے بعد ایل پی جی 95 روپے فی کلو ہو جائے گی۔

عرفان کھوکھر نے بتایا کہ قیمت میں کمی سے گھریلو سیلنڈر 180 روپے اور کمرشل سیلنڈر 680 روپے سستا ہو جائے گا اور قیمتوں میں کمی کا اطلاق بھی آج رات سے ہی ہوگا۔

عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ بااثر شخصیات بجٹ میں درآمدی ایل پی جی پر ٹیکس لگوانا چاہتی ہے، اگر درآمدی گیس پر ٹیکس یا پابندی لگی تو ہڑتال کی جائے گی۔

The post ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WyJPiu
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment