Ads

آسٹریلوی سینیٹر کو انڈا مارنے والے نوجوان نے 1 لاکھ ڈالر کرائسٹ چرچ متاثرین کو دے دیے

آسٹریلوی سینیٹر کو انڈا مارنے والے نوجوان نے 1 لاکھ ڈالر کرائسٹ چرچ متاثرین کو دے دیے

کرائسٹ چرچ: مسلم مخالف شر پسندانہ بیان دینے والے آسٹریلوی سینیٹر کو احتجاجاً انڈا مارنے والے نوجوان نے اپنے لیے جمع ہونے والی امدادی رقم ایک لاکھ ڈالر کرائسٹ چرچ حملے میں شہید ہونے والے نمازیوں کے لواحقین کو دے دیئے۔

آسٹریلوی نوجوان ول کونولے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ میں لکھا کہ 99 ہزار 922 ڈالر کرائسٹ چرچ میں مساجد حملوں میں شہید ہونے والے نمازیوں کے لواحقین کی بہبود کے لیے بنائے گئے اکاؤنٹ میں جمع کرا دیئے ہیں۔

رواں برس مارچ میں آسٹریلوی سینیٹر فریزر اینیگ کو مسلم مخالف بیان دینے پر انڈا مارنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا تھا جس پر ان کے دوستوں نے قانونی معاونت کے لیے فیس بک پر فنڈ ریزنگ پیج بنایا تھا جس میں ایک لاکھ ڈالر رقم جمع ہوگئی تاہم کیس ختم ہونے پر یہ رقم بچ گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : مسلم مخالف بیان دینے والے آسٹریلوی سینیٹر کو نوجوان نے انڈا دے مارا

واضح رہے کہ آسٹریلوی نوجوان کی قانونی معاونت کے لیے بنائے گئے فنڈ ریزنگ پیج میں پہلے ماہ ہی 44 ہزار ڈالر رقم جمع ہونے پر یہ رقم کرائسٹ چرچ مساجد حملے میں شہید ہونے والے نمازیوں کے لواحقین کو دینے کا اعلان کیا تھا تاہم اب 1 لاکھ ڈالر جمع ہونے پر ساری رقم منتقل کردی گئی ہے۔

The post آسٹریلوی سینیٹر کو انڈا مارنے والے نوجوان نے 1 لاکھ ڈالر کرائسٹ چرچ متاثرین کو دے دیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2KbXmpA

via Blogger http://bit.ly/2WaHjzN
May 29, 2019 at 04:45AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment