Ads

اپریل 2019 اسٹاک ایکس چینج کے لیے 14سال کا بدترین مہینہ

 کراچی: غیریقینی اقتصادی صورتحال سیاسی افق پر مختلف تبدیلیوں کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے لیے اپریل 2019 کا مہینہ گزشتہ 14سال میں سب سے بدترین مہینہ رہا۔

اپریل 2019 کے دوران وقفے وقفے سے مندی کے اثرات غالب ہونے کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 4.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کے ایس ای100 انڈیکس میں مجموعی طورپر 1865 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

زیرتبصرہ مدت کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 38 ہزار 649 پوائنٹس سے گر کر 36 ہزار 784 کی سطح پر بند ہوا، ایک ماہ میں رونما ہونے والی مندی اور حصص کی قیمتوں میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں کے مجموعی طورپر 363 ارب روپے ڈوب گئے، اپریل 2019 کے دوران مارکیٹ کے مجموعی سرمائے کی مالیت 7868 ارب روپے سے کم ہوکر 7505 ارب روپے کی سطح پرآگئی۔

 

The post اپریل 2019 اسٹاک ایکس چینج کے لیے 14سال کا بدترین مہینہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WhorLl
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment