Ads

’’رانگ نمبر2‘‘ کو سنسر سرٹیفیکیٹ جاری

لاہور: لالی ووڈ کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ”رانگ نمبر2“ کو بغیر کسی کٹ کے سنسر سرٹیفیکیٹ جاری کردیاگیا ہے۔

ڈسٹری بیوشن کلب کے تعاون سے بنائی گئی فلم ”رانگ نمبر2“ شائقین کے لیے عید الفطر کا تحفہ قرار دیا جارہا ہے جس میں فیملی کے تمام اراکین کی تفریح کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ فلم کو وفاقی سنسر بورڈ کے ساتھ ساتھ پنجاب اور سندھ سنسر بورڈز نے بغیر کسی سنگل کٹ کے عام نمائش کا سرٹیفیکیٹ جاری کردیا ہے اور فلم اب عید الفطر پر پاکستانی سرکٹ کے تمام سینماؤں میں بیک وقت نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

فلم کی بین الاقوامی ریلیز کیلئے بھی معاملات فائنل ہو چکے ہیں اور رانگ نمبر 2 پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ،  متحدہ عرب امارات، ناروے اور سویڈن سمیت دیگر ممالک میں سینماؤں کی زینت بنے گی۔

دوسری جانب ’’رانگ نمبر2‘‘ کی اسٹار کاسٹ فلم کی تشہیر کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ چکی ہے جہاں فلم کے ڈائریکٹر یاسر نواز، لیڈ جوڑی سمیع خان، نیلم منیر اور دیگر فنکاروں نے مقامی شاپنگ مال میں واقع سنیما گھر کا دورہ کرکے مداحوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر شائقین بالخصوص نوجوانوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جنہوں نے فلم کی اسٹار کاسٹ کے ساتھ سیلفیاں بنائیں اور فلم کے ٹریلر، ریلیز کئے گئے گیتوں کو سراہتے ہوئے فلم کی کامیابی کلے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

The post ’’رانگ نمبر2‘‘ کو سنسر سرٹیفیکیٹ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Mhh2uR
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment