Ads

اسپنرز میں ٹاپ پوزیشن پر جگہ بنانے کیلئے ثناء میر کو مزید 2 شکار درکار

خواتین اسپنرز میں ٹاپ پوزیشن پر جگہ بنانے کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کو مزید 2 شکار درکار ہیں۔

دنیا کی کامیاب ترین خواتین اسپنرز کی فہرست میں ثناء میر اس وقت تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جب کہ ویسٹ انڈین پلیئر انیسہ محمد 146 وکٹوں کے ساتھ اس وقت سرفہرست ہیں، آسٹریلوی لیزاستھیلکر نے بھی اتنے ہی شکار کیے ہیں لیکن معمولی فرق سے وہ دوسری پوزیشن پر ہیں جب کہ پاکستانی پلیئر ثناء  میر نے 145 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

بھارتی نیتو ڈریوڈ 141 اور ویسٹ انڈین اسٹیفنی ٹیلر 137 کو پویلین کا راستہ دکھانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ ثناء میر نے اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں صرف 11 رنز دے کر 4 شکار کیے تھے، پاکستانی آل راؤنڈر جمعرات کو دوسرے مقابلے میں مزید دو وکٹیں حاصل کر کے ٹاپ پوزیشن پر جگہ بنا سکتی ہیں۔

The post اسپنرز میں ٹاپ پوزیشن پر جگہ بنانے کیلئے ثناء میر کو مزید 2 شکار درکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2vGws0v
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment