Ads

فلسطین میں 3 دن کے دوران 23 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد جنگ بندی

 غزہ: غزہ پٹی کے مقامی فلسطینی رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ طے پاگیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق غزہ پٹی پر مزید 2 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد جمعہ سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے جن میں ایک حاملہ خاتون اور ایک 14 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے جس کے بعد فلسطینی رہنماؤں نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ مصر نے سیز فائر میں اہم کردار ادا کیا۔

سیز فائر کی تصدیق کے لیے عالمی خبر رساں ادارے کی جانب سے اسرائیلی حکام سے رابطہ کیا گیا تاہم اسرائیل کی جانب سے کسی قسم کے تبصرے سے گریز کیا گیا۔ یہ امر بھی قابل غور ہے کہ سیز فائر کے بعد سے غزہ کے علاقے سے اسرائیلی سرزمین پر راکٹ داغے جانے کا سلسلہ رک گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعہ کے روز اب تک سیکڑوں راکٹ اسرائیلی سرزمین پر داغے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 4 اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے اور کئی گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچا، اسرائیلی فوج نے اپنے شہریوں کے جانی و مالی نقصان کے بعد غزہ کے علاقے میں بمباری کی۔

The post فلسطین میں 3 دن کے دوران 23 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد جنگ بندی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2HdrzBN
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment