Ads

تاجکستان کی جیل میں داعش قیدیوں کی ہنگامہ آرائی، 32 ہلاک

دوشنبے: تاجکستان کی حساس جیل میں خطرناک داعش قیدیوں کی ہنگامہ آرائی میں 3 سیکیورٹی گارڈ اور 29 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق تاجکستان کی جیل میں اسیر داعش قیدیوں کے 2  گروہوں کے درمیان جھگڑا ہوا، ایک گروہ نے 3 سیکیورٹی گارڈ کو چھریوں کے وار کر کے ہلاک کیا اور سرکاری اسلحہ چھین کر مخالف قیدی گروہ پر فائرنگ کرکے 5 کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی گارڈ کی ہلاکت کے بعد جیل میں مزید نفری طلب کی گئی، سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 24 قیدیوں کو ہلاک کردیا جس کے بعد جیل میں صورت حال پر قابو پالیا گیا۔ اس جیل میں 1500 قیدی اسیر ہیں جن میں اکثریت خطرناک داعش جنگجوؤں کی ہے۔

حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ جیل میں جھگڑا داعش کمانڈر بیخروز گلمورود کے گروہ نے شروع کیا، بیخروز گلمورود تاجک اسپیشل فورس کے کرنل گلمورود خالیموف کے بیٹے ہیں جنہوں نے 2015 میں داعش میں شمولیت اختیار کی تھی اور شام میں لڑائی کے دوران مارے گئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی داعش قیدیوں نے جیل میں ہنگامہ آرائی کرکے درجنوں کو ہلاک کر دیا تھا، تاجکستان حکومت نے شدت پسند مسلح تنظیموں سے علیحدگی اختیار کرنے والے جنگجوؤں کے لیے عام معافی کا اعلان کیا ہے۔

The post تاجکستان کی جیل میں داعش قیدیوں کی ہنگامہ آرائی، 32 ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Ju0ygH
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment