Ads

روس میں کریش لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی، 41 مسافر ہلاک

 ماسکو: مسافر طیارے میں کریش لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی جس کے بعد 41 مسافرہلاک ہوگئے۔

روسی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ماسکوکے شیرمیٹیوووا ہوائی اڈے پرمسافربردارطیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد آتشزدگی سے دوبچوں سمیت 41 مسافر ہلاک ہوگئے۔ سخوئی سپرجیٹ طیارے میں 80 افراد سوار تھے۔

جہاز نے ماسکو سے ایک اورروسی شہرکیلئے پرواز بھری تھی، تاہم عملے نے کچھ دیربعد ہی گڑبڑکا سگنل دے دیا۔ فضا میں ہی جہاز میں آگ کے شعلے بلند ہوگئے جوکریش لینڈنگ کے دوران شدت اختیارکرگئے۔ ذرائع کے مطابق مسافرطیارہ ہنگامی لینڈنگ کی پہلی کوشش میں ناکام رہا۔

سوشل میڈیا پردکھائی جانے والی ویڈیوزمیں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافروں نے آئرفلوٹ نامی جلتے جہاز سے نکلنے اور بھاگنے کے لیے ہنگامی راستے سے نکلنے والی سلائیڈز کا استعمال کیا۔

The post روس میں کریش لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی، 41 مسافر ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2PKLPOX
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment