Ads

اپریل میں امریکی ڈالر کی قدر میں 61 پیسے کا اضافہ ریکارڈ

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں اپریل 2019 کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں مجموعی طورپر 61 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں اپریل 2019 کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 61 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور ایک ماہ میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 140 روپے 78 پیسے سے بڑھ کر 141.39 روپے کا ہوگیا۔

اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں اپریل کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں70 پیسے کی کمی واقع ہوئی، جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 142 روپے 60 پیسے سے گھٹ کر 141 روپے 80 پیسے کی سطح پر آگئی۔

اوپن مارکیٹ میں اپریل کے دوران برطانوی پاؤنڈ کی قدر 80 پیسے گھٹ کر 185روپے، یوروکرنسی کی قدر 20 پیسے کی کمی سے 160 روپے 10 پیسے، اماراتی درہم کی قدر 15 پیسے گھٹ کر 38 روپے 95 پیسے ہوگئی، تاہم اس دوران بھارتی روپیہ کی قدر7 پیسے کے اضافے سے 2 روپے 5 پیسے کی بلندترین سطح تک پہنچ گئی ہے۔

The post اپریل میں امریکی ڈالر کی قدر میں 61 پیسے کا اضافہ ریکارڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WpDmTy
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment