Ads

پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرکے جسم فروشی کروانے والے 8 چینی شہری گرفتار

 لاہور: ایف آئی اے نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرکے جسم فروشی کا دھندا کروانے والے 8 چائنیز نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے نے لاہور سمیت دیگر علاقوں میں پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرکے ان سے جسم فروشی کا دھندا کروانے والے چائنیز نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق چائنیز نوجوان پاکستانی ایجنٹوں کے ساتھ مل کر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرتے اور شادی کے بعد ان لڑکیوں سے جسم فروشی کا دھندہ کرواتے ہیں، ایف آئی اے اس اسکینڈل میں اب تک مجموعی طور پر 10 چائنیز لڑکوں کو گرفتار کر چکا ہے۔ ملزمان میں وانگ ہاؤ، شوئی شیلی، وانگ یزہو، چانگ شیل رائے، پن کھوا جے، وانگ باؤ، زؤا تھی اور خاتون کین ڈس کو شامل ہیں۔

The post پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرکے جسم فروشی کروانے والے 8 چینی شہری گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2LEntYT
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment