Ads

سری لنکا کے انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے نوگو ایریا بننے کا خدشہ

کولمبو /  لندن: سری لنکا کے انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے نوگوایریا بننے کا خدشہ پیدا ہوگیا جب کہ انگلینڈ نے ایک برس بعد کے ٹور کو ابھی سے منسوخ کرنے پر غور شروع کردیا۔

ایسٹرپر کولمبو میں دہشتگرد حملے اور سیکڑوں افراد کی ہلاکت سے سری لنکا انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے نوگوایریا بن سکتا ہے، پہلے ہی یہاں پر کھیلنے والی مختلف ایج لیول کی غیرملکی ٹیمیں رخصت ہوچکی، پاکستان ٹیم کا انڈر 19 ٹور ملتوی کردیا گیا ہے۔

اب انگلینڈ نے بھی ایک برس بعد شیڈول دورئہ سری لنکا کو منسوخ کرنے کیلیے ابھی سے غورشروع کردیا، ٹیم کو ٹیسٹ چیمپئن شپ کے2میچز کیلیے آئی لینڈز کا رخ کرنا ہے تاہم وہاں کی سیکیورٹی صورتحال سے اس ٹور پر غیریقینی کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔

یہ دونوں میچز کولمبو میں ہی کھیلے جانے ہیں جہاں دہشتگردوں نے مختلف چرچ اور ہوٹلز پر حملے کیے، ان میں وہ 2 ہوٹل بھی شامل تھے جس میں انگلش ٹیم اپنے گذشتہ ٹورز کے دوران رہائش اختیار کرتی رہی ہے۔ برطانوی وزارت خارجہ کی جانب سے پہلے ہی اپنے شہریوں کو سری لنکا کے سفر سے گریز کی ہدایات جاری ہوچکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش بورڈ کسی بھی حتمی فیصلے پر پہنچنے سے قبل آئی لینڈز کی سیکیورٹی صورتحال کی جانچ کرتا رہے گا،اس حوالے سے سیکیورٹی ماہرین اور حکومتی رائے بھی حاصل کی جائے گی۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کا بھی ورلڈ کپ کے بعد دورئہ سری لنکا غیریقینی سے دوچار اورکیوی بورڈ اس حوالے سے غور کررہا ہے۔

The post سری لنکا کے انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے نوگو ایریا بننے کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2J3aHQq
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment