Ads

چرچ دھماکوں کے تمام ملزمان یا تو مارے گئے یا گرفتار کر لیے گئے، سری لنکن پولیس

کولمبو: سری لنکا پولیس کے چیف وکراما راتنے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایسٹر کے موقع پر چرچ اور ہوٹل دھماکوں کے تمام ذمہ دار یا  تو مارے گئے یا گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکن پولیس چیف وکراما راتنے نے ایک آڈیو پیغام میں چرچ دھماکوں کے تمام کرداروں کی ہلاکت یا گرفتاری کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ بم بنانے کے دو ماہر افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا جو مزید حملوں میں استعمال ہونا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : سری لنکا دھماکوں میں انتہائی مطلوب ملزم زہران ہاشم کے ہلاک ہونے کی تصدیق

پولیس چیف نے اپنے بیان میں گرفتاریوں کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں البتہ پولیس ترجمان روآن گونا سیکیرا نے عالمی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں 73 افراد کے زیر حراست ہونے کی تصدیق کی جن میں 9 خواتین بھی شامل ہیں۔ تفتیشی عمل تاحال جاری ہے، ملزمان کو جلد عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹل دھماکوں میں 215 افراد ہلاک، کرفیو نافذ

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایسٹر کے موقع پر سری لنکا کے 3 گرجا گھروں اور 3 ہوٹلوں پر خود کش دھماکا کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 250 سے زائد افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جب کہ تمام حملہ آور مقامی افراد تھے۔

The post چرچ دھماکوں کے تمام ملزمان یا تو مارے گئے یا گرفتار کر لیے گئے، سری لنکن پولیس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2H7d1ET
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment