شمالی وزیر ستان: ذرائع کے مطابق شتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑکو شمالی وزیرستان سے گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے کارروائی کے دوران شمالی وزیرستان سے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑکو گرفتارکرلیا ہے جبکہ محسن داوڑکے ساتھی علی وزیرکو پہلے ہی سیکیورٹی فورسز اپنی حراست میں لے چکی ہے۔
دو روزقبل محسن داوڑ کے ساتھی نے اعترافی بیان میں کہا تھا کہ خارقمرچیک پوسٹ پر حملے کے وقت مسلح شخص محسن داوڑ تھا۔ ڈاکٹرعالم نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا تھا کہ محسن داوڑ مسلح گارڈ کے ساتھ تھا جب کہ چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والا گروہ بھی محسن داوڑ اورعلی وزیر کی کمان میں کام کررہا تھا۔
اس سے قبل علی وزیرکی بھی لوگوں کو مشتعل کرتے اور فوج پر حملہ کرنے پر اکسانے کی ویڈیو سامنے آ چکی ہے۔
The post سیکیورٹی فورسزنے محسن داوڑ کو گرفتارکرلیا، ذرائع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VZqG4P
0 comments:
Post a Comment