اسلام آباد: حکومت نے سابق وزیرخزانہ اسد عمر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے اسد عمر کو کابینہ میں واپسی پر زور دیا مگر وہ نہ مانے اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سابق وزیرخزانہ اسد عمر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
ذرائع کے مطابق اسد عمر نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی چیئرمین شپ پر رضا مندی ظاہر کردی ہے، وزیراعظم عمران خان نے چیف وہیپ عامر ڈوگر کو ہدایات جاری کر دیں جب کہ چیف وہیپ عامر ڈوگر نے قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین فیض اللہ کو صورتحال سے آگاہ کر دیا، عامر ڈوگر اور اسد عمرنے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کردی۔
The post اسد عمر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین لگانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2YdUpZu
0 comments:
Post a Comment