Ads

آئی ایم ایف کے ملازم کو گورنر اسٹیٹ بینک لگا کر بہت بڑی غلطی کی گئی، آصف زرداری

 اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ملازم کو گورنر اسٹیٹ بینک لگا کر بہت بڑی غلطی کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت مخالف تحریک کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے خلاف سیاسی تحریک تو چلے گی تاہم یہ تحریک کب چلے گی یہ اصل سوال ہے جب کہ خان صاحب کہیں خود کو این آر او نہ دے دیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ میری یہ بات یاد رکھیں پاکستان نے آئی ایم ایف کے ملازم کو گورنر اسٹیٹ بینک لگا کر بہت بڑی غلطی کی، پاکستان کی معاشی تاریخ میں یہ بات یاد رکھی جائے گی۔ حفیظ شیخ کی بطور مشیر خزانہ تعیناتی کے سوال پر آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ ٹیکنوکریٹ کسی کے نہیں ہوتے، یہ پیپلز پارٹی کے لیے جیل نہیں گئے۔

The post آئی ایم ایف کے ملازم کو گورنر اسٹیٹ بینک لگا کر بہت بڑی غلطی کی گئی، آصف زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2V7ZOzj
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment