Ads

تحریک انصاف نے مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کیخلاف درخواست دائر کردی       

تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کے خلاف درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی الیکشن کمیشن پہنچ گئے جہاں انہوں نے مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کے خلاف درخواست دائر کردی جس میں مریم نواز کی بطور نائب صدر تقرری کو آئین و قانون سے متصادم قرار دیا گیا، درخواست تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے تیار کی گئی جس میں میاں فرخ حبیب، ملیکہ بخاری، جویریہ ظفرآہیر اور کنول شوذب شامل ہیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز احتساب عدالت سے سزا یافتہ ہیں، احتساب عدالت نے مریم نواز کو عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دیا اور پارٹی عہدہ نجی حیثیت کا حامل نہیں ہوتا، سیاسی جماعتوں کا پورے سیاسی نظام پر اثررسوخ ہوتا ہے، پارٹی صدر کی عدم دستیابی پرمریم  قائم قام صدر کے اختیار استعمال کریں گی۔

درخواست میں کہا گیا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ اراکین اسمبلی آرٹیکل 62 ، 63 پر پورا اتریں اور انہیں کنٹرول کرنے والے نہیں، سپریم کورٹ نوازشریف کو بھی پارٹی عہدے کیلئے نااہل قراردے چکی ہے لہذا الیکشن کمیشن مریم نواز کی بطور پارٹی نائب صدر تعیناتی کالعدم قرار دے۔

The post تحریک انصاف نے مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کیخلاف درخواست دائر کردی        appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2H9U8kr
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment