اسلام آباد: وفاقی وزارتِ داخلہ نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت 4 سے 7 جون تک چھٹیاں ہوں گی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی وزارتِ داخلہ کی جانب سے عیدالفطر کی چھٹیوں کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق عیدالفطر پر 4 جون بروز منگل سے 7 جون بروز جمعہ تک تعطیلات ہوں گی۔
اعلان کردہ نوٹی فکیشن کی روشنی میں 2 ہفتہ وار چھٹیاں کرنے والے سرکاری و نجی ادارے کے ملازمین 6 روز عید کی خوشیاں دوبالا کریں گے اور اگر وہ بروز پیر 3 جون کو چھٹی کرلیں تو ان کی تعطیلات یکم جون سے 9 جون تک ہوجائیں گی۔
The post حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/30MwCBY
via Blogger http://bit.ly/2ECSJRY
May 28, 2019 at 04:48AM
0 comments:
Post a Comment