Ads

یونس خان کے بعد محمد یوسف بھی پی سی بی حکام کے رویے سے ناخوش

یونس خان کے بعد محمد یوسف بھی پی سی بی حکام کے رویے سے ناخوش

 لاہور: یونس خان کے بعد محمد یوسف بھی پی سی بی حکام کے رویے سے ناخوش ہیں اور اب وہ انڈر 19 کی کوچنگ کے بجائے ورلڈ کپ میچز پر تبصرے دیں گے۔

ذرائع کے مطابق محمدیوسف نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کرنے کے خواہش مند تھے تاہم پی سی بی نے انہیں انڈر 19 ٹیم کے ساتھ کام کرنے کی آفر کی تھی جس کو انہوں نے قبول کرلیا تھا، محمد یوسف کو ایک سال کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کی ذمہ داریاں سونپنے کی تجویز تھی، اس حوالے سے ابتدائی بات چیت میں مالی معاملات بھی طے پاگئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق ایم ڈی وسیم خان بھی محمد یوسف کے تجربے سے استفادہ کرنے کے حق میں تھے لیکن چیئرمین احسان مانی کے ساتھ ان کی حتمی میٹنگ میں بات آگے نہ بڑھ سکی۔

کرکٹ بورڈ حکام اس سے پہلے سابق کپتان یونس خان کے ساتھ بھی ایسا ہاتھ کرچکے ہیں۔ دوسری جانب پی سی بی حکام نے محمدیوسف کے ساتھ بات چیت ختم ہونے کی تصدیق کرکے مزید کسی تبصرے سے گریز کیاہے۔

The post یونس خان کے بعد محمد یوسف بھی پی سی بی حکام کے رویے سے ناخوش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Xer7tC

via Blogger http://bit.ly/2Xi83Lf
May 28, 2019 at 03:38AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment