Ads

پاکستانی ٹیم پریکٹس میچ میں گیئر کی تبدیلی کیلیے تیار

 لاہور: پاکستانی ٹیم تیسرے پریکٹس میچ میں گیئر کی تبدیلی کیلیے تیار ہے تاہم آج لیسٹرشائر کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میں پلیئرزکی آزمائش کا موقع ملے گا۔

ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلیے دیگر تمام ٹیموں سے قبل انگلینڈ پہنچنے والے گرین شرٹس نے ٹور کا اچھا آغاز کیا،پہلے وارم اپ میچ میں کینٹ کو 100 رنز اور پھر نارتھمپٹن شائر کو 8 وکٹ سے شکست دی، بیٹسمین اچھی فارم میں نظر آرہے ہیں، پہلے میچ میں عماد وسیم اور دوسرے میں فخر زمان نے جارحانہ سنچری اسکور کی۔

امام الحق، بابر اعظم اور حارث سہیل بھی ففٹیز بنا چکے ہیں، آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں آرام کرنے والے کرکٹرز کی جانب سے بھی انگلینڈ کی مشکل کنڈیشنز میں اچھی کارکردگی پاکستان ٹیم کیلیے بڑی حوصلہ افزا بات ہے، مسلسل 2 ون ڈے میچز کے بعد اب گرین شرٹس کا گیئر تبدیل ہونے جا رہا ہے، لیسٹرشائر کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ بدھ کوکھیلا جائے گا۔ 5مئی کو انگلینڈ کیخلاف انٹرنیشنل میچ بھی مختصر فارمیٹ کا ہوگا، اس کے بعد دونوں ٹیمیں 5 ایک روزہ میچز کھیلیں گی۔

اوپنر فخرزمان کا کہنا ہے کہ قبل ازوقت انگلینڈ پہنچ کر وارم اپ میچز میں کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا ہمیں کافی وقت ملا ہے، سردی کے باوجود اچھی بیٹنگ کا موقع ملنے سے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل اچھی پریکٹس ہوگئی۔

کینگروز کے خلاف سیریز میں آرام کرنے کے بعد کاؤنٹیز کے خلاف میچ میں بیٹ خوب چلنے کے سوال پر اوپنر نے کہا کہ ہمیشہ رنز بنانے سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ بیشتر بیٹسمین مختلف کنڈیشنز کے باوجود اچھی فارم میں نظر آرہے ہیں۔

The post پاکستانی ٹیم پریکٹس میچ میں گیئر کی تبدیلی کیلیے تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2PHTXjg
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment