Ads

پی سی بی گورننگ بورڈ کے باغی رکن عہدے سے فارغ

لاہور  : پی سی بی گورننگ بورڈ کوئٹہ ریجن کے باغی رکن شاہ دوست کو ڈی نوٹیفائی کرکے عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔

پی سی بی گورننگ بورڈ کے باغی رکن شاہ دوست کو ڈی نوٹیفائی کرکے عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے، اب کوئٹہ ریجن کے نئے صدر کے لیے انتخاب ہوگا۔ ضلع تربت سے منتخب ہونے والے شاہ دوست کو آزاد ایڈجیوڈیکٹر جسٹس ریٹائرڈ فضل میران چوہان نے ڈس کوالیفائی قرار دیا ہے۔‏

شاہ دوست پر سرکاری ملازم ہو کر انتخاب لڑنے کا کیس تھا جس کا اب فیصلہ سنایا گیا ہے، کوئٹہ میں 17 اپریل کو پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے والوں میں شادہ دوست بھی پیش پیش تھے۔ پی سی بی نے گورننگ بورڈ اجلاس میں ہونے والی بدمزگی پر ذاکر خان کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی بھی قائم کررکھی ہے۔

دوسری جانب شاہ دوست کا موقف ہے کہ مجھ پر دباؤ ڈالنے کے لیے یہ کارروائی کی گئی ہے، ابھی مجھے انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوناہے، اس سے پہلے پرانے کیس کا فیصلہ سنادیا گیا ہے۔ سرکاری ملازم ہونے کے معاملے کی تمام وضاحت پہلے ہی کرچکا تھا۔ شاہ دوست نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہیں ابھی تک ڈی کوالیفکیشن اور ڈی نوٹیفائی ہونے کا نوٹس نہیں ملا۔

The post پی سی بی گورننگ بورڈ کے باغی رکن عہدے سے فارغ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Yi635N
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment