Ads

عورت مارچ کے منتظمین کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

 اسلام آباد: عورت مارچ کے منتظمین کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست میں سیکرٹری داخلہ، نادرا، پیمرا اور اسلامی نظریاتی کونسل کو فریق بناتے ہوئے عورت مارچ کے مختلف بینرز کو منسلک کیا گیا۔ درخواست گزار نے کہا کہ عورتوں کے حقوق کے نام پر غیر اخلاقی مہم نے نوجوان طبقے پر منفی اثرات چھوڑے، اس قسم کے مارچ کو کنٹرول نہ کرنا ملک کے اسلامی نظریات کے خلاف ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اخلاق سے گرے ہوئے بینرز اٹھانے والوں کا ڈیٹا نادرا سے منگوایا جائے، اور غیر اسلامی، غیرقانونی اور غیراخلاقی فعل پر پابندی لگائی جائے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے۔

The post عورت مارچ کے منتظمین کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Wevzb7
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment