Ads

بھارت میں انتخابات کا پانچواں مرحلہ، مقبوضہ کشمیرمیں مکمل بائیکاٹ

بھارت انتخابی عمل کے پانچویں مرحلے کے لیے اترپردیش، راجستھان، مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، بہار، جھارکھنڈ، اور مقبوضہ کشمیر میں لوک سبھا کی 51 نشستوں کے لیے ووٹنگ ہوئی جب کہ مقبوجہ کشمیر میں مکمل بائیکاٹ کیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں انتخابی عمل کے پانچویں مرحلے  میں  8 ریاستوں کی 51 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے، کانگریس اس مرحلے میں زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کے لیے پُر امید ہے جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اپنی ساکھ برقرار رکھنے کی کوششوں میں جتی ہوئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں اننت ناگ کے ضلع پلوامہ میں بھی 2 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے، حریت رہنماؤں کی اپیل پر کشمیریوں نے قابض بھارت کے ڈھونگ انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کیا جس کے باعث پولنگ اسٹیشن میں ہو کا عالم رہا اور انتخابی عملہ تمام وقت ووٹرز کی راہ ہی تکتا رہا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کا رہنما قتل

اننت ناگ میں ہفتے کی شب حکمراں جماعت بی جے پی کے مقامی رہنما گل محمد میر کو ان کے گھر میں گھس کر گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت میں 11 اپریل سے شروع ہونے والے انتخابات کے پانچویں مرحلے کا اختتام آج ہو گیا ہے جب کہ ابھی مزید 2 مرحلے باقی ہیں جو بالترتیب 12 اور  19 مئی کو ہوں گے جس کے بعد 23 مئی کو پورے ملک کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

 

 

The post بھارت میں انتخابات کا پانچواں مرحلہ، مقبوضہ کشمیرمیں مکمل بائیکاٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2JhbZre
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment