Ads

نشوا ہلاکت کیس، دارلصحت کے مالکان ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے فرار

 کراچی: مقامی عدالت نے ننھی نشوا ہلاکت کیس میں دار لصحت اسپتال کے مالکان عامر چشتی اور علی فرحان کی ضمانت مسترد کردی۔

کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کے روبرو بچی نشوا ہلاکت کیس میں دار الصحت کے مالکان عامر چشتی اور علی فرحان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ  تفتیشی افسر  کی ذمہ داری تھی کہ کیس کو بہتر طریقے سے سامنے لاتے،عبوری چالان میں دفعہ 119 کا اضافہ کیا گیا پھر 322 دفعہ لگائی گئی، قتل خطا کا کیس تو بن سکتا تھا لیکن تفتیشی افسر نے 302 کا مقدمہ بھی درج کر دیا۔

عدالت نے موقف سننے کے بعد ملزمان عامر چشتی اور فرحان علی کی ضمانت مسترد کردی۔ ضمانت مسترد ہونے پر دونوں ملزمان عدالت سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سماعت کے بعد نشوا کے والد نے گفتگو میں کہا کہ اس سے پہلے بھی ضمانت مسترد ہونے پر ملزم فرار ہوئے اور آج بھی باآسانی فرار ہو گئے ہیں۔ اسپتال ڈی سیل کرنے کے فیصلے کے خلاف ہم سپریم کورٹ جارہے ہیں جہاں موقف اختیار کرینگے کہ جب تک اسپتال میں اہل ملازمین اور آلات معیار کے مطابق نہ ہوں تو اسے ڈی سیل نہ کیا جائے۔

The post نشوا ہلاکت کیس، دارلصحت کے مالکان ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے فرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2LC2NQS
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment