کراچی: بہادر آباد میں اناڑی سیکیورٹی گارڈ شہری کولے ڈوبا جب کہ شہری سے لوٹ مار ہوتے دیکھ کر سیکیورٹی گارڈ گھربنگلے کا دروازہ بند کرکے اندر بھاگ گیا۔
شہرقائد میں اناڑی سیکیورٹی گارڈزکے کارناموں کا سلسلہ جاری ہے بہادر آباد میں اناڑی سیکیورٹی گارڈ شہری کولے ڈوبا واقعے کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آگئی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شہری گاڑی سے اتربنگلے کی جانب جا رہا ہے اسی دوران 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ڈکیت شہری کی جانب آتے ہیں تو شہری بھاگ کر بنگلے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کرتا ہے تاہم بنگلے کا دروازہ نہیں کھلتا۔
اسی دوران ایک ڈکیت شہری تک پہنچ جاتا ہے اور شہری کے ہاتھ میں موجود بیگ چھیننے کی کوشش کرتا ہے توبیگ میں موجود رقم نیچے گرجاتی ہے ڈکیت زمین پر پڑی رقم اٹھانے میں مصروف ہوتا ہے تو شہری بنگلے کا دروازہ کھلنے پر اندر چلا جاتا ہے اور دروازے پر تعینات سیکیورٹی گارڈ باہر نکل کر جھانکتا ہے اور ڈاکوؤں کو دیکھ کر ان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے واپس اندر بھاگ جاتا ہے۔
مسلح ڈکیت تمام رقم لوٹ کر با آسانی فرار ہو جاتے ہیں اور واردات کے بعد سیکیورٹی گارڈ ڈاکوؤں کو فرار ہوتے دیکھتا رہا ہے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شلوار قمیص میں ملبوس دو ڈکیت ہیلمٹ پہنے تھے جبکہ 2 کیپ لگائے ہوئے تھے۔
The post کراچی میں اناڑی سیکیورٹی گارڈ شہری کو لے ڈوبا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2XfqiRr
0 comments:
Post a Comment