Ads

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی؛ ڈالر اپنی قدر کھونے لگا

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی؛ ڈالر اپنی قدر کھونے لگا

کراچی: اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے باعث ڈالر کے مقابلے میں روپیہ بھی مستحکم ہونے لگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بدھ کے روز کاروبار کا آغاز ہوا تو ہنڈرڈ انڈیکس 34 ہزار 949 پوائنٹس پر موجود تھا تاہم دن کی شروعات سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا رجحان دیکھا گیا اور دن کے اختتام پر انڈیکس ایک ہزار 10 پوائنٹس اضافے کے بعد 35 ہزار 959 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ کی طرح ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی استحکام دیکھا گیا، انٹربینک میں ڈالر 59 پیسے گھٹ کر 149 روپے 63 پیسے پر بند ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اپنی گزشتہ روز کی سطح پر برقرار رہا۔ کاروباری دن کے دوران 15 کروڑ 14 لاکھ 79 ہزار حصص کا لین دین ہوا۔ جس کا حجم 7 ارب 19 کروڑ 17 لاکھ سے زائد رہا۔

The post اسٹاک ایکسچینج میں تیزی؛ ڈالر اپنی قدر کھونے لگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VTTCeI

via Blogger http://bit.ly/2WcgXgD
May 29, 2019 at 04:25AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment