Ads

حکومت مخالف تحریک پر مشاورت کیلیے اپوزیشن جماعتیں بلاول کے افطار ڈنر میں شریک

 لاہور: حکومت مخالف تحریک کے لیے بلاول کی افطار ڈنر میں مریم نواز سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے پر اتفاق کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کے خلاف احتجاج پر مشاورت کے لیے آج تمام اپوزیشن پارٹیوں کے رہنما پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر میں شریک ہوئے۔

افطار میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، حمزہ شہباز، ایاز صادق، پرویز رشید، خواجہ آصف، جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ، قومی وطن پارٹی کے آفتاب شیرپاؤ جب کہ اے این پی کے رہنما زاہد خان اور میاں افتخار شریک ہیں۔

افطار ڈنر میں شریک تمام رہنماؤں نے حکومت کے خلاف آئندہ کی حکمت عملی طے کی۔ قبل ازیں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ پہلے ہی عید کے بعد حکومت کے خلاف سڑکوں پر آنے کا اشارہ دے چکے ہیں جب کہ مولانا فضل الرحمان بھی حکومت مخالف تحریک چلانے کے لیے آصف زرداری اور نوازشریف سے رابطے کرچکے ہیں۔

The post حکومت مخالف تحریک پر مشاورت کیلیے اپوزیشن جماعتیں بلاول کے افطار ڈنر میں شریک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Q8L0zy
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment