Ads

وفاقی وزیر سردار علی محمد مہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

گھوٹکی: وفاقی وزیر انسداد منشیات سردار علی محمد مہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خانپور مہر میں واقع اپنی رہائش گاہ میں منگل کی صبح سحری کے وقت سردار علی محمد مہر کو دل کی تکلیف ہوئی تھی، وہ جانبر نہ ہوسکے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر علی محمد مہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے غم زدہ خاندان سے اظہار ہمدردی کی اور مرحوم علی محمد مہر کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کی دعا کی۔

سردار علی محمد مہر 2002 سے 2004 تک سندھ کے وزیراعلیٰ بھی رہ چکے ہیں، 2018 کے انتخابات میں این اے 205 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے اور بعد ازاں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

The post وفاقی وزیر سردار علی محمد مہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2JRRq56
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment