Ads

آزادی اظہاررائے کے نام پرمسلمانوں کے جذبات کومجروح نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم

مکہ المکرمہ: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلام کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں جب کہ مسلم دنیا کے خلاف ظلم وبربریت کا سلسلہ بند کیا جائے۔

 اسلام کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں

اوآئی سی کے 14 ویں سربراہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے خطاب میں کہا کہ کوئی مذہب معصوم انسانوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا، دہشتگردی کواسلام سے الگ سمجھنا ہوگا، اسلام کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، مسلم دنیا کے خلاف ظلم وبربریت کا سلسلہ بند کیا جائے، نیوزی لینڈ کے واقعے نے ثابت کردیا کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں، مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد پردہشتگردی کا لیبل درست نہیں، مغربی دنیا مسلمانوں کے جذبات کا احساس کرے جب کہ دنیا کواسلامو فوبیا سے نکلنا ہوگا۔

مسلم دنیا کی قیادت مغربی دنیا کو قائل کرے

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوئی مسلمان دہشتگردی کرے تواسلامی دہشتگردی قراردے دیا جاتا ہے، آزادی اظہاررائے کے نام پرمسلمانوں کے جذبات کو مجروح نہیں کیا جاسکتا، مسلم دنیا کی قیادت مغربی دنیا کو قائل کرے، مغرب کوبتایا جائے کہ پیغمبراسلام کی توہین پرہمیں کتنا دکھ ہوتا ہے۔

بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہونا چاہیے

وزیراعظم نے کہا کہ نائن الیون کے بعد کشمیریوں اورفلسطینیوں پرمظالم ڈھائے گئے، نائن الیون سے پہلے زیادہ ترخودکش حملے تامل ٹائیگرزکرتے تھے، تامل ٹائیگرزکے حملوں کا تعلق کسی نے مذہب سے نہیں جوڑا، اسرائیل نے دہشتگردی کومعصوم فلسطینیوں کے خلاف استعمال کیا، جولان کی پہاڑیاں فلسطین کا حصہ رہنی چاہئیں، بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہونا چاہیے، مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد کو دہشتگردی سے جوڑنا درست نہیں۔

 کشمیریوں کوحق خودارادیت ملنا چاہیے

عمران خان نے کہا کہ کشمیری عوام آزادی کیلیے سیاسی جدوجہد کررہے ہیں، مسئلہ کشمیرکا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نا گزیرہے، کشمیریوں کوحق خودارادیت ملنا چاہیے، ہمیں معیاری تعلیم پرخصوصی توجہ دینا ہوگی، اسلامی دنیا کوسائنس وٹیکنالوجی پرتوجہ دینا ہوگی جب کہ اوآئی سی کے پلیٹ فارم سے سائنس وٹیکنالوجی کیلیے کام کرنا ہوگا۔

The post آزادی اظہاررائے کے نام پرمسلمانوں کے جذبات کومجروح نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WAxLNM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment