Ads

تحریک انصاف ملک کی امیر ترین سیاسی جماعت بن گئی

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 81 سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں جن کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف امیر ترین سیاسی جماعت بن کر سامنے آگئی۔

دستاویزات کے مطابق تحریک انصاف 31 کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کی مالک نکلی، ایک سال کے اندر اس کے اثاثوں میں 22 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا، تحریک انصاف نے سمندرپارپاکستانیوں سے 6 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز لیے، جن میں سے امریکہ میں مقیم سمندرپارپاکستانیوں سے 1 کروڑ 26 لاکھ وصول کیے، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے 4 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد کا فنڈ وصول کیا۔

عمران خان نے اثاثوں کی تفصیلات کے ساتھ سرٹیفکیٹ بھی جمع کرایا جس کے مطابق تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ وصول نہیں کی، تحریک انصاف نے پارٹی کے 6 اکاونٹس الیکشن کمیشن میں ظاہر کیے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے اثاثوں کی مالیت 25 کروڑ 33 لاکھ 77 ہزار 955 روپے نکلی اور ایک سال میں اس کے اثاثوں میں 2 کروڑ سے زائد کا اضافہ ہوا، اس نے پارٹی ٹکٹس 11 کروڑ 97 لاکھ میں دیے۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے پاس 16 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کا بینک بیلنس ہے اور اس نے 9 کروڑ 37 لاکھ سے زائد ٹکٹوں کی مد میں وصول کیے۔

دستاویزات کے مطابق شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ غریب ترین سیاسی جماعتوں میں شامل ہے جو صرف 1 لاکھ 38 ہزار روپے اثاثوں کی مالک ہے، تحریک لبیک پاکستان کو چندے کی مد میں 50 لاکھ روپے ملے، ایم کیو ایم پاکستان کو 1 کروڑ 75 لاکھ روپے کا چندہ ملا ہے جبکہ جماعت اسلامی 10 کروڑ 63 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہے۔

The post تحریک انصاف ملک کی امیر ترین سیاسی جماعت بن گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2JjnxKJ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment