Ads

محمد حسنین نے بولنگ کی رفتار مزید بڑھانے کا عزم ظاہر کردیا

 لاہور: محمد حسنین نے اپنی بولنگ کی رفتار مزید بڑھانے کا عزم ظاہر کردیا۔

نارتھمپٹن سے وارم اپ میچ کے بعد پی سی بی کو انٹرویو میں نوجوان پیسر نے کہا کہ جب ہم انگلینڈ آئے تو ابتدا میں سردی کی وجہ سے تھوڑی مشکل پیش آئی، بہرحال ٹریننگ اور پریکٹس میں مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوگئے،بولنگ کا موقع ملا تو کارکردگی اچھی رہی۔ انھوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی کافی بہتر محسوس کررہے ہیں، آئندہ میچز میں بھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

ایک سوال پر حسنین نے کہا کہ میں اسپیڈ کی بنیاد پر قومی ٹیم میں منتخب ہوا۔ اس میں اضافہ کرنے کے ساتھ بولنگ میں نکھار لانے اور زیادہ سے زیادہ وکٹیں اڑانے کی کوشش کروں گا، سخت ٹریننگ کے نتیجے میں فٹنس میں کافی بہتری آئی ہے، بولنگ کوچ اظہر محمود بڑے قیمتی مشورے دے رہے ہیں، نارتھمپٹن شائر کیخلاف میچ کے دوران ان کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور کامیاب رہا۔

انھوں نے کہا کہ میں انگلینڈ پہلی بار آیا ہوں، یہاں کی پچز بڑی شاندار ہیں، سوئنگ اور پیس دونوں مل رہے ہیں، میں یہاں بولنگ سے لطف اندوز ہورہا اور سازگار کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانے کیلیے پُرعزم ہوں، اچھی لائن اور لینتھ سے بولنگ کرتے ہوئے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔

The post محمد حسنین نے بولنگ کی رفتار مزید بڑھانے کا عزم ظاہر کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2UTSs2t
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment