Ads

آصف باجوہ نے سیکریٹری ہاکی فیڈریشن کی ذمہ داری سنبھال لی

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے نامزد کردہ سیکرٹری اولمپئن آصف باجوہ نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور ہیڈکوارٹر آمد پر دو سابق اولمپئنز سمیت فیڈریشن کے ملازمین نے ان کو خوش آمدید کہا۔ ستمبر 2013 میں سیکریٹری ہاکی فیڈریشن کے عہدے سے مستعفی ہونے والے آصف باجوہ کو صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر نے شہباز سینئر کی جگہ نامزد کیا ہے، اب ہاکی فیڈریشن کی جنرل کونسل ان کی باقاعدہ منظوری دے گی۔

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے آصف باجوہ  نے 2017 میں پاکستان تحریک انصاف کو جوائن کیا اور پی ٹی آئی کی طرف سے ٹکٹ نہ ملنے پر این اے 114 سے آزاد امیدوار کے طورپر الیکشن لڑا لیکن بری طرح شکست کھائی۔ سیاست میں ناکامی کے بعد اب ایک بارپھر ان کے دل میں قومی کھیل کی بحالی کا درد پیدا ہوا ہے ، سیکرٹری پی ایچ ایف کا عہدہ سنبھالنے پر انہوں نے ڈومیسٹک ہاکی سمیت تمام معاملات کو بہتر بنانے کا عزم ظاہرکیا ہے۔

The post آصف باجوہ نے سیکریٹری ہاکی فیڈریشن کی ذمہ داری سنبھال لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2J4bRfi
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment