Ads

ججز کے خلاف ریفرنس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل احتجاجاً مستعفی

 اسلام آباد: حکومت کی جانب سے ججز کے خلاف ریفرنس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد فخرالدین ابراہیم  اپنے عہدے سے احتجاجاً مستعفی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان زاہد فخرالدین ابراہیم احتجاجاً مستعفی ہوگئے، اور انہوں نے اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت کو ارسال کردیا ہے۔

زاہد فخرالدین نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ ججز کے خلاف بیرون ملک اثاثے ظاہر نہ کرنے پر ریفرنس دائر کئے ہیں، بظاہر یہ ریفرنس ججز کا احتساب نہیں بلکہ مقدس ادارے کو نشانہ بنانے کی کوشش ہے، میرے مطابق یہ ججز کا احتساب نہیں ہے حکومت کے اس اقدام پر احتجاجاً مستعفی ہو رہا ہوں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اعلیٰ عدلیہ کے 2 ججز کیخلاف ریفرنس دائر

زاہد فخرالدین نے کہا کہ عدلیہ ہمارے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنے والا ادارہ ہے اس کے وقار پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا اور نہ ہی ایسی صورتحال میں کام جاری رکھ سکتا ہوں، حکومت کا یہ اقدام ادارے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گا۔

 

The post ججز کے خلاف ریفرنس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل احتجاجاً مستعفی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Kdx6vc
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment