Ads

بلاول بھٹو صاحب!غلطی ہوجاتی ہے کبھی کبھی ، وزیراعظم عمران خان

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بلاول بھٹو زرداری کو ’صاحب‘ کے لفظ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلطی ہوجاتی ہے کبھی کبھی۔

کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تحریک انصاف کے 23 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کیا کہ کوئی شک نہیں کہ ملک میں مہنگائی ہے، انہیں احساس ہے کہ عوام مشکل میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میں بلاول بھٹو صاحبہ کی طرح پرچی پر نہیں آیا، وزیر اعظم

وزیر اعظم نے روایتی طور پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اپنے خطاب کے دوران انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو صاحب!غلطی ہوجاتی ہے کبھی کبھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم نے جلسہ عام سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کو صاحبہ کہا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

The post بلاول بھٹو صاحب!غلطی ہوجاتی ہے کبھی کبھی ، وزیراعظم عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2DIxXQf
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment