Ads

پی ٹی آئی کا مریم نواز کو نائب صدر بنانے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

لاہور: تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو پارٹی کا نائب صدر بنانے کو بذریعہ رٹ پٹیشن عدالت میں چیلنج کرنے پرغور شروع کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کو مسلم لیگ ن کا نائب صدر بنانے پر تحریک انصاف  کی قیادت نے شدید اعتراض کیا اور اس فیصلے کو بذریعہ رٹ پٹیشن عدالت میں چیلنج کرنے پرغور شروع کردیا۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھی مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کے معاملے کو ہر سطح اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کومسلم لیگ ن کا نائب صدر  کیسے بنایا جاسکتا ہے، عدالت سے سزا یافتہ ملزم کو پارٹی عہدہ نہیں دیا جاسکتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مریم نواز بھی سزا یافتہ ہیں، پارٹی عہدہ نہیں دیا جاسکتا، مریم نواز کو ریفرنس کیس میں سزا معطلی کا عارضی ریلیف ملا ہے،سزا ختم نہیں ہوئی۔ شاہ محمود قریشی نے مریم نواز کے پارٹی عہدہ کے معاملے پر پارٹی رہنماوں اور وکلا سے مشاورت شروع کردی۔

The post پی ٹی آئی کا مریم نواز کو نائب صدر بنانے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Y84GX4
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment