Ads

راولپنڈی سے بھی پاکستانی بیٹیوں کی زندگیوں سے کھیلنے والا چینی گینگ گرفتار

 اسلام آباد /  لاہور: لاہور کے بعد راولپنڈی سے بھی  پاکستانی بیٹیوں کی زندگیوں سے کھیلنے والا چینی گینگ گرفتارکرلیا گیا ہے جب کہ ایف آئی اے نے چینی لڑکوں سے غیرقانونی شادیوں اورجنسی طورپرہراساں کرنے کے معاملے سے متعلق رپورٹ ڈی جی کو بھجوا دی۔

لاہور کے بعد راولپنڈی سے بھی پاکستانی لڑکیوں کی زندگیوں سے کھیلنے والا چینی گینگ پکڑلیا گیا۔ ایف آئی اے  نے چھاپہ مارکر چینی گینگ کے لیڈر سمیت 7 افراد گرفتار کر لیے ہیں، گرفتار افراد میں 3 چینی شہری بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب ایف آئی اے نے لاہور، فیصل آباد سمیت دیگرشہروں سے گرفتار چینی لڑکوں کی پاکستانی عیسائی لڑکیوں سے شادی کی رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے کوارسال کردی۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق اب تک کی تحقیقات میں ایک نہیں دو نہیں بلکہ سیکڑوں لڑکیوں کی شادیاں سامنے آئی ہیں جن میں سے اکثریت کے ساتھ فراڈ ہی ہوا ہے، شادی کرانے والوں نے کرسچن میرج قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کی گئی ہیں۔

کرسچن میرج قوانین کے مطابق شادی سے پہلے متعلقہ چرچوں میں باقاعدہ شادی کے حوالے سے تفصیلی اعلانات مسلسل 3 اتواروں کو ہوتے ہیں تاکہ اگر کسی کو اعتراض ہے تو بتائے پھر چوتھے اتوار کو شادی یوتی ہے اور اس کے لیے بھی لڑکے لڑکی کا کرسچن ہونا لازمی ہے اور متعلقہ چرچ کی طرف سے سرٹیفکیٹ بھی جاری ہوتے ہیں مگر سرٹیفکیٹ بھی جعلی بنوائے گئے ہیں اور یہ کام بھی متعلقہ چرچوں کی انتظامیہ کے ساتھ ملی بھگت کرکے کیا گیا ہے ۔

ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے اس حوالے سے متعلقہ گرجوں کی انتظامیہ سے ریکارڈ طلب کیا ہے جبکہ گرفتار پاکستانی ایجنٹوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ  لڑکی کے والدین کو 5 سے 10 لاکھ روپے تک ادا کرتے ہیں جب کہ شادی کے تمام اخراجات چینی لڑکوں کی طرف سے کیے جاتے، کچھ شادیوں میں شادی کے بعد بھی لڑکی کے والدین کو ماہانہ 20 سے 30 ہزار روپے دیے گئے ہیں۔

اب تک کی تحقیقات میں لاہور منڈی بہاوالدین، فیصل آباد، پتوکی، ساہیوال سمیت دیگر شہرو ں کی لڑکیوں کے شادی کے کیس سامنے آئے ہیں۔ ایف آئی اے کے زرائع نے انکشاف کیا کہ یہ گروہ پورے پاکستان میں کام کررہا ہے اور یہ شادیوں کا سلسلہ گزشتہ 3 ، 4 سال سے جاری ہے۔ ایف آئی اے کی کارروائی کے بعد کچھ گروہ کے اہم افراد روپوش ہوگئے ہیں اورجو بطور ترجمان کام کرتے ہیں ان کی تعداد بھی درجنوں میں ہے۔  ایف آئی اے کے تفتیشی افسران کے مطابق انہوں نے قانون کے مطابق کاروائی کی ہے اور اس حوالے سے رپورٹ ڈی جی کو بھجوا دی گئی ہے۔

 

The post راولپنڈی سے بھی پاکستانی بیٹیوں کی زندگیوں سے کھیلنے والا چینی گینگ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Vm1hag
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment