Ads

پرینیتی چوپڑا ایک بارپھرعلی ظفر کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے پاکستان کے باصلاحیت گلوکارواداکارعلی ظفر کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے ان کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے کی خواہش کا اظہارکردیا۔

پاکستان کے مایہ نازگلوکارواداکارعلی ظفر کا جادو بھارتیوں پراب بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے اور بھارتی فنکار خاص طورر علی ظفر کی دوست اورفلم ’کل دل‘ میں ان کی ساتھی اداکارہ  پرینیتی چوپڑا تو ابھی تک علی ظفر کی شخصیت کے سحرسے نکل نہیں سکی ہیں اورآج بھی علی ظفر کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: میشاشفیع کے الزامات سے مجھے ذہنی، نفسیاتی اور مالی نقصان پہنچا

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب اداکارہ پرینیتی چوپڑا سے ان کے دوست اورساتھی اداکار علی ظفر کے بارے میں پوچھا گیا توانہوں نے علی ظفر کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے کہا کہ جب آپ علی ظفرسے ملتے ہیں توآپ کوبالکل بھی احساس نہیں ہوتا کہ علی کا تعلق کسی دوسرے ملک سے ہے جب تک کہ وہ آپ کو خود نہ بتائیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: علی ظفر نے اپنے خلاف جاری سوشل میڈیا مہم کا پول کھول دیا

پرینیتی چوپڑا نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے حوالے سے کہا وہ بالکل بھی اس پابندی کے حق میں نہیں ہیں بلکہ انہوں نے علی ظفر کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا ۔ صرف علی ظفرکے ساتھ نہیں بلکہ پرینیتی نے کہا کہ وہ فواد خان کے ساتھ بھی کام کرنا چاہتی ہیں۔ فواد ہماری انڈسٹری کے بہترین ہیروہیں، انہیں یہاں بے حد پیاردیا جاتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: علی ظفر میشا شفیع تنازع پر پاکستانی فنکاروں کی رائے

علی ظفر اورپرینیتی چوپڑا نے 2014 میں فلم ’کل دل‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا جس میں ان کے علاوہ اداکار رنویر سنگھ اورگووندا نے اہم کردار اداکیاتھا۔

واضح رہے کہ علی ظفر ان دنوں میشا شفیع کی جانب سےجنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا کررہے ہیں ایک انٹرویو کے دوران علی ظفر بیان دے چکے ہیں کہ وہ بھارت جاکرکترینہ کیف، پرینیتی چوپڑا اورآدیتی راؤ حیدری جیسی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرچکے ہیں انہیں تو میرے ساتھ کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا تو مشا شفیع کو کیا مسئلہ ہوا ہے۔

The post پرینیتی چوپڑا ایک بارپھرعلی ظفر کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WvhCpx
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment