سری نگر: ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید ایک کشمیری کو شہید کردیا۔
مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جمعتہ الوداع کے روز بھی نہ رک سکا، مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید ایک کشمیری کو شہید کردیا جس کے بعد گزشتہ ہفتے سے لیکر اب تک شہید کشمیریوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں حریت پسند ذاکر موسیٰ کی شہادت کے چوتھے روز مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران گولیاں مار کر شہید کیا گیا جب کہ 2 روز قبل ضلع کلگام میں قابض بھارتی فورسز نے نوجوان کو آپریشن کی آڑمیں فائرنگ کرکے شہید کیا۔
The post مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید ایک کشمیری شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2IdyETh
0 comments:
Post a Comment