Ads

ایوینجرزاینڈ گیم نے بلاک بسٹرفلم “ٹائیٹینک” کی مجموعی کمائی کے ریکارڈ توڑڈالے

لاس اینجلس: فلم ایوینجرزاینڈ گیم نے مجموعی طور پر2 بلین ڈالرز سے زائد کما کربلاک بسٹر فلم “ٹائیٹینک” کی مجموعی کمائی کے ریکارڈ توڑ ڈالے۔

ہالی ووڈ ایکشن فلم ایوینجرز اینڈ گیم کی  ریلیز کے دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پرحکمرانی برقرار ہے۔ باکس آفس پر تھور، کیپٹن امریکا، بلیک ویڈو، ہلک اور آئرن مین کا جادو سر چڑھ کربولنے لگا۔  356 ملین ڈالرزکی لاگت سے بننے والی فلم نے مجموعی طور پر2 بلین ڈالرزسے زائد کما کرسنیما کی تاریخ کی دوسری بڑی کمائی کرنے والی معروف ہدایتکار جیمزکیمرون کی فلم “ٹائیٹینک” کی مجموعی کمائی کے ریکارڈ توڑ ڈالے۔

اوراب سوپرہیروز2009 میں سنیما کی تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی جمیز کیمرون کی ہی فلم “ایواتار” کی 2.7 بلین ڈالرزکی کمائی کے ریکارڈ توڑنے کے قریب ہے۔

یاد رہے کہ مارول کامیک بک کے کرداروں پر مبنی ہالی ووڈ کی فلم ایوینجرز فلم سیریز کی آخری کڑی ہے جس کی باکس آفس پر حکمرانی جاری ہے۔

The post ایوینجرزاینڈ گیم نے بلاک بسٹرفلم “ٹائیٹینک” کی مجموعی کمائی کے ریکارڈ توڑڈالے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2ZYwI9g
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment