Ads

فواد چوہدری نے رویت ہلال کے لئے کمیٹی قائم کردی

 لاہور: وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رویت ہلال کے لئے کمیٹی قائم کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے رویت ہلال کے لئے کمیٹی قائم کردی جس کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔ کمیٹی رمضان، عید الفطر، عید الاضحی اورمحرم کے حوالے سے 5سالہ کیلنڈرتشکیل دے گی۔

کمیٹی میں جوائنٹ سائنٹفک ایڈوائزر، محکمہ موسمیات کے ماہرین، اسپارکوکے نمائندے ۔ ڈاکٹر محمد طارق مسعود کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: عید و رمضان کا چاند دیکھنے پر 40 لاکھ روپے خرچ کرنا کہاں کی عقلمندی ہے

اس سے قبل وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ چاند دیکھنے کے لیے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے، 10 سال کا کیلنڈر بن جائے گا تو غیر ضروری اخراجات اور تنازعات سے بچ جائیں گے جب کہ عید اوررمضان کے چاند پر 36 سے 40 لاکھ خرچ کرنا کہاں کی عقلمندی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرفوادچوہدری کے رویت ہلال سے متعلق بیان پرعلمائے کرام کی طرف سے سخت ردعمل آنا شروع ہو گیا تھا۔

The post فواد چوہدری نے رویت ہلال کے لئے کمیٹی قائم کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GWmopm
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment