Ads

وزیرستان واقعہ؛ وزیراعظم نے فوج کو جواب دینے کے لیے اکیلا چھوڑ دیا، مریم نواز

 لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرستان واقعہ پر وزیراعظم عمران خان نے فوج کو جواب دینے کے لیے اکیلا چھوڑ دیا۔

لاہور میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ کارکنوں کوایک سلام میری طرف سے اور دوسرا کوٹ لکھپت کی سلاخوں کے پیچھے سے پیش کر رہی ہوں، عمران خان شکوہ کرتے ہیں کہ مودی ان کا فون نہیں سنتا، آپ چور دروازے سے حکومت میں آئے ہو اس لیے کوئی آپ کا فون نہیں سنتا، کوئی ملک تمہیں وزیراعظم ماننے اور عزت دینے کو تیار نہیں، جہاں نالائق اعظم ہو وہاں نہ کوئی سربراہ آتا ہے اور نہ کوئی اسے بلاتا ہے کہ کہیں پیسے نہ مانگ لے۔

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ حملے سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ اس معاملے پر ملک میں کہیں حکومت نظر نہیں آئی اور جعلی اعظم کا ایک بیان بھی نہیں آیا، اگر ریاست پر حملہ ہوا تھا تو ریاست کا سربراہ کہاں غائب تھا، اس نے کیوں فورسز کو جواب دینے کے لیے اکیلا چھوڑ دیا اور ایک ادارے کو جواب دینے کے لیے کٹہرے میں کھڑا کردیا، قائد ایوان کہاں چھپ کر بیٹھا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک میں نالائق اعظم کی جعلی حکومت ہے، عمران خان مہرے اور کٹھ پتلی ہو، کسی کےاشارے پرناچ رہے ہو، جوخود کسی کا محتاج ہو وہ کسی کو کیا این آر او دے گا، تمہارے بیٹسمینوں کا بیٹنگ آرڈر ایک منٹ میں درہم برہم کردیا جاتا ہے اور تم کچھ بھی نہیں بول سکتے۔

ن لیگ کی رہنما نے مزید کہا کہ چھ ارب ڈالرکے لیےملک کوآئی ایم ایف کےسامنے گروی رکھ دیا گیا، نالائق حکومت کریں گے تو ملک کا یہ ہی حال ہوگا، عمران خان عدالتوں اور اداروں کے پیچھے مت چھپو بلکہ میدان میں ن لیگ کا مقابلہ کرو، نواز شریف جیل سے باہر آ جائے تو تمھاری حکومت ایک دن نہیں چل سکتی۔

The post وزیرستان واقعہ؛ وزیراعظم نے فوج کو جواب دینے کے لیے اکیلا چھوڑ دیا، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/30QENgw
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment