Ads

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج قبلہ رخ کا تعین کیا گیا

 کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں بڑی تعداد میں مسلمانوں نے آج قبلہ رخ کا تعین کیا۔

ماہرینِ فلکیات اور محکمہ موسمیات کے مطابق آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر عمودی زاویہ پر تھا۔ اس وقت بیت اللہ کا سایہ نہیں تھا تاہم دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ کی طرف تھا۔ اس وقت سورج مکہ معظمہ کے نصف النہار پر تھا۔ اس وقت میں کعبہ کا رخ کا تعین کیا جاسکتا ہے۔

بتاتے چلیں کہ جدید تحقیق کے مطابق سال میں دو مواقع ایسے آتے ہیں جب سورج، خانہ کعبہ کے اوپر، عین سیدھ میں پہنچتا ہے۔ اس وقت خانہ کعبہ کا سایہ نہیں ہوتا۔ یہ صورت حال ہر سال 28 مئی کے روز، پاکستانی معیاری وقت کے مطابق 2 بج کر18 منٹ، جبکہ 16 جولائی کو 2 بج کر 26 منٹ پر ہوتی ہے۔

The post پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج قبلہ رخ کا تعین کیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2W7hqke
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment