Ads

سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا رجحان

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی کے باعث نئی قیمت بڑھ کر 67 ہزار 100 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونےکی قیمت 7 ڈالر بڑھ کر 1288 ڈالر کی سطح پر پہنچنےکے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے 257روپے اضافہ ہوگیا ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر،ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 67100 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 57527 روپے پر ہوگئی، اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 890 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 763 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

The post سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا رجحان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Wwre3e
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment