Ads

پاکستان کی سفارتی کامیابی؛ بھارت پلوامہ حملے کو مسعود اظہر سے جوڑنے میں ناکام

 اسلام آباد: پاکستان نے کشمیری جدوجہد اور پلوامہ حملے کو مسعود اظہر سے جوڑنے کی بھارتی سازش ناکام بنا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت اور امریکا کی جانب سے مولانا مسعود اظہر کی اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں نام کے اندراج کے لئے بطور سربراہ جیش محمد درخواست دی تھی، بھارت اور امریکا کا مؤقف مسعود اظہر کو مقبوضہ کشمیر، پلوامہ حملے سے جوڑنے کا تھا، تاہم پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھارت کی سازش ناکام بنا دی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چین نے سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کوعالمی دہشتگرد قرار دینے کی قرارداد روک دی

بھارت کی درخواست پر فرانس، امریکا اور برطانیہ نے مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد پیش کی تھی تاہم 13 مارچ کو بھارت کی ایما پر دی گئی درخواست پر چین نے سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کے خلاف قرارداد کو ٹیکنکل اعتراضات لگا کر روک دیا تھا، چین کی مخالفت پر امریکا مسعود اظہر کا معاملہ واپس یو این کمیٹی میں لے آیا اور پابندیوں کی یو این کمیٹی کے ایجنڈے میں مسعود اظہر کو آج دہشت گرد قرار دیا جانا شامل تھا۔

پاکستان کا اعتراض تھا کہ مسعود اظہر کا پلوامہ وکشمیری جدوجہد سے تعلق جوڑنا غلط ہے، بھارت نے تاحال مسعود اظہر کے پلوامہ حملے میں ملوث ہونے سے متعلق ثبوت نہیں دیئے، جس پر یواین کمیٹی میں پلوامہ حملے اور کشمیری حق خود ارادیت سے مسعود اظہر کا تعلق الگ کرنے کا پاکستانی مؤقف مان لیا گیا ہے۔

 

The post پاکستان کی سفارتی کامیابی؛ بھارت پلوامہ حملے کو مسعود اظہر سے جوڑنے میں ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Y4aTDz
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment