Ads

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان جاری

کراچی: ڈالر کی قدر میں کمی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں بھی مزید کمی واقع ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی کے اثرات سونے کی مقامی قیمتوں پر بھی مرتب ہوئے جہاں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی واقع ہوئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6 ڈالر کی کمی سے1277 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا جس کے  بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 87 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 69 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 59 ہزار 755 روپے ہوگئی، اس کے برعکس فی تولہ چاندی  کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے870 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 745 روپے 88 پیسے پر مستحکم رہی۔

 

The post سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا رجحان جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2XfXHvc
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment