فیصل آباد: فیصل آباد بٹالہ کالونی پولیس نے گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر جنسی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں رکن صوبائی اسمبلی اور اس کے2 بیٹوں اور اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
محلہ شوکت آباد ستیانہ روڈ کے رہائشی ریاض مسیح کی طرف سے رات گئے درج کرائے گئے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کی 15 سالہ بیٹی 6 ماہ سے میاں طاہر جمیل کی کوٹھی المعصوم ٹاؤن میں ملازمہ تھی جسے مبینہ طور پر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اس کی اہلیہ بانو بی بی اور بیٹے آفاق اور سعد بھی تشدد کرتے تھے۔
دوسری جانب لیگی ایم پی اے طاہر جمیل کا کہنا ہے کہ میرے اور میری فیملی کے خلاف مقدمہ سیاسی دباؤ پر درج کیا گیا ہے، ملازمہ صائمہ نے گھر میں چوری کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو فراہم کی تھی۔
The post فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد، ایم پی اے، 2 بیٹوں اور اہلیہ کیخلاف مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IVK7Iu
0 comments:
Post a Comment