لندن: آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے انگلش شائق کے طنز کا بدلہ ان کی ٹیم سے لے لیا۔
مچل اسٹارک نے انکشاف کیا کہ صبح ہوٹل میں ناشتے کے وقت ایک شخص نے کہنی پر پٹیوں اورپلیٹ میں موجود 3 انڈوں کے حوالے سے طنز کیا۔
اسٹارک نے کہاکہ میں اس وقت بھی آدھا نیند میں تھا اور بھوک بھی لگ رہی تھی، اس لیے مذکورہ شخص کی باتوں کو مذاق میں لیا، بعد ازاں انھوں نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا خاص طور پر یارکر نے انگلینڈ کی آخری امید بین اسٹوکس کو بھی میدان بدر ہونے پر مجبور کیا۔
The post کہنی پر پٹیاں، پلیٹ میں 3 انڈے، ناشتے پر شائق کے طنز کا اسٹارک نے بدلہ لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RCm1p0
0 comments:
Post a Comment