Ads

جلال پور پیر والا تصادم؛ 48 گھنٹے میں تمام ملزمان گرفتار کرنے کا حکم

ملتان: آئی جی پنجاب عارف نواز نے جلال پور پیر والا میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے دوران 10 افراد کی ہلاکت پر متعلقہ ڈی ایس پی کو معطل کرکے سی پی او اور آر پی او کو 48 گھنٹے میں تمام ملزمان گرفتار کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عید الفطر کے روز ملتان کے نواحی علاقے جلال پور پیر والہ میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جب کہ 14 زخمی ہوگئے تھے۔ مقتولین کی نماز جنازہ موضع درآب پور بستی جعفریں میں ادا کر دی گئی ہے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

آئی جی پنجاب عارف نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی جلال پور پیر والہ کو معطل کردیا جب کہ سی پی او اور آر پی او کو 48 گھنٹے میں تمام ملزمان گرفتار کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔

دوسری جانب 20 نامزد اور پانچ نامعلوم ملزمان کے خلاف واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

The post جلال پور پیر والا تصادم؛ 48 گھنٹے میں تمام ملزمان گرفتار کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/31fa2Cq
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment